کلکتہ:میدان کی سیاست نے آج ڈرامائی موڑ لیا،اسمبلی رکن ہمایوں کبیر کو محمڈن اسپورٹنگ کلب کا صدر مقرر کیا گیا ہے اور چارج سنبھالتے ہی کلب کو سیاست اور مالی بحران سے نجات دلانے کا پیغام دیا۔ ہمایوں کا دعویٰ ہے کہ وہ جلد فنڈ اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے۔ محمڈن کے نئے صدر اگلے دو ہفتوں میں کلب پر قرضوں کے بھاری بوجھ کا کم از کم نصف حل کرنا چاہتے ہیں۔ امیر الدین بابی نے استعفیٰ دیکر ہمایوں کیلئے کلب کی کمان سونپنے کی راہ ہموار کی۔محمڈن پر اس وقت تقریباً 13 کروڑ 97 لاکھ روپئے قرض کا بوجھ ہے۔ ساتھ ہی اگلے سیزن کے لیے ٹیم بنانے کا کام بھی بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، یہ عمل عملی طور پر تھم گیا ہے۔ اس مشکل صورتحال میں ہمایوں کلب کے انچارج ہیں۔ چارج سنبھالتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ "فنڈز کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کوئی علاءالدین کا چراغ ایسا نہیں ہے جو راتوں رات مسئلہ حل کر دے۔ ہمیں اس کے لیے کچھ وقت دینے کی ضرورت ہے۔ ہم کلب کی روایت کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔" کلب ذرائع کے مطابق ہمایوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں کم از کم نصف قرض ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے