Activities

ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں بنگلہ اور اسپوکن انگلش کورس کا آغازc

ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں بنگلہ اور اسپوکن انگلش کورس کا آغازc

شہر کولکتہ کی انتہائی قدیم ملُی، علمی اور سماجی ادارہ ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ میں بنگلہ اور انگلش کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوےُ گزشتہ سنیچر مورخہ 2 نومبر سے دونوں زبانوں کے کورس کا باظابطہ آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ادارہ نے بنگلہ اور انگریزی زبانوں کی دو لایُق و فایُق اور اپنے اپنے مضامین میں ماہر استانیوں کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ بچوں کو اردو زبان و ادب کے علاوہ بنگلہ اور انگریزی زبانوں کا بھی جانکار بنایا جاےُ۔ کیونکہ آج کے حالات میں اگر مقامی اور بین الاقوامی زبان میں مہارت حاصل نہ کی گیُی تو نیُی نسلیں دوسروں کی بنسبت انتہائی پیچھے رہ جایُنگی۔ کسی بھی زبان میں مہارت کی جو اپنی اہمیت ہے اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ زبان کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے۔ اس کی قدرومنزلت اپنی جگہ مسلُم ہے۔ علاوہ ازیں ریاستی حکومت کی حالیہ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوےَ بچوں کو بنگلہ سیکھنا ازحد ضروری ہے۔ لہذا ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ بالخصوص جنرل سیکریٹری محمد عزیزالحق نے اس تعلق سے ایک مستحسن قدم اُٹھاتے ہوےُ انتہائی رعایتی فیس میں بنگلہ اور اسپوکن انگلش کورس کے آغاز کا انقلابی قدم اُٹھایا ہے جسکی نہ صرف سراہنا کی جانی چاہیُے بلکہ اس کی تشہیر کی ضرورت ہے تاکہ اردو داں طلبہ اس موقع سے فایُدہ اُٹھا سکیں(ایاز احمد روہوی)

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments