Sports

ہماری ٹیم کا بھارت سے کوئی مقابلہ نہیں، انھوں نے ہمیں نمیبیا کی طرح ٹریٹ کیا“:کامران اکمل

ہماری ٹیم کا بھارت سے کوئی مقابلہ نہیں، انھوں نے ہمیں نمیبیا کی طرح ٹریٹ کیا“:کامران اکمل

کامران اکمل نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کا بھارت سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، بھارتی ٹیم نے ہمیں ویسے ٹریٹ کیا جیسے انھوں نے نمیبیا کو کیا۔ سابق کرکٹر کامران اکمل پاکستان ٹیم کی بھارت کے خلاف بدترین پرفارمنس پر بہت دلبرداشتہ نظر آتے ہیں، انھوں نے قومی کرکٹرز کی گری ہوئی پرفامنس کی نشاندہی کرتے ہوئے انھوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ پرفارمنس کو نمیبیا کی ٹیم سے تشبیح دی ہے۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ جہاں پر ٹیم میں تبدیلی کرنے کی ضرورت تھی جو اہم میچ تھا وہاں پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تبدیلی نہیں کی۔ کامران اکمل نے کہا کہ مائیک ہیسن نے کب تبدیلیاں نہیں کی ہیں، آپ ان کا پی ایس ایل سے ریکارڈ دیکھ لیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی دیکھ لیں وہ اس سے پہلے کتنی تبدیلیاں کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ٹاس جیت کر پاکستان نے بیٹنگ نہیں کی اور غلطی ہوگئی تو اس غلطی کو سدھارنا چاہیے تھا، آپ میں اپنا ٹرمپ کارڈ بہت لیٹ لے کرآئے۔ شاہین آفریدی کو اس فارم پر اکیلے کھلانے کا کیا جواز بنتا تھا، انھیں دوسرے اینڈ پر سپورٹ چاہیے تھی، ٹیم مینجمنٹ کو نسیم شاہ کو یا سلمان مرزا کو کھلانا چاہیے تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments