بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات چیت چل رہی ہے۔ آئی سی سی نے چیمپینز ٹرافی کے مستقبل پر بات کرنے کیلئے جمعہ کو بورڈ اجلاس بلایا جس میں ابتدائی مشاورت کے بعد یہ طے ہوا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایک ایسا آپشن تلاش کریں گے جو سب کو قبول ہوگا، اس عمل میں دو سے تین دوست بورڈز بھی شامل ہوسکتے پیں اور اسکو 24 سے 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ یہ اجلاس 15 منٹ ہی جاری رہا۔ تاہم اب اس معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا نے کہا کہ آئی سی سی بھی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، اس معاملے پر بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔ راجیو شکلا کی اس گفتگو سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان سے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چیمپئنز ٹرافی پر سوال ہوا تھا جس پر انہوں نے کھل کر انڈین حکومت کی پوزیشن بتانے کی بجائے بی سی سی آئی کے ایک بیان کا حوالیہ دیا اور کہا کہ بی سی سی آئی کا کہنا ہے انہیں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات ہے اور ایسے میں دورہ کرنا ممکن نہیں، انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس حوالے سے بی سی سی آئی کا بیان دیکھے. تاہم جمعہ کی شب تک بی سی سی آئی کا ایسا کوئی بیان پبلک نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن دفتر خارجہ کے بیان نے بی سی سی آئی کی اس پوزیشن پر سوال کھڑا کردیا ہے کہ جس میں یہ مؤقف دیا جاتا تھا حکومت نے اجازت نہیں دی اور اب سرکار نے کہہ رہی ہے کہ تحفظات کا اظہار بی سی سی آئی نے کیا ہے۔
Source: social Media
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن باہر
پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، 7 تبدیلیاں کردی گئیں
ٹی ٹوئنٹی : محمدشامی کی 14 ماہ بعد ٹیم میں واپسی، سوریہ کمار ٹیم کے کپتان
24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن نواک جوکووچ کا خود کو آسٹریلیا میں زہر دیے جانیکا دعویٰ
بنگال کو 72 رنز سے شکست دے کر ہریانہ وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ٹی ٹوئنٹی : محمدشامی کی 14 ماہ بعد ٹیم میں واپسی، سوریہ کمار ٹیم کے کپتان
پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، 7 تبدیلیاں کردی گئیں
چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان، شکیب الحسن باہر