راولپنڈی : پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعتراف کیا ہے کہ بولنگ اچھی رہی نہ بیٹنگ، ہمیں کھیل کے تمام شعبوں میں بہتری لانا ہوگی۔ میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بولنگ میں شروعات اچھی نہیں کرسکے، بیٹنگ میں لگا تار وکٹیں گنوانے کی وجہ سے مشکل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران اچھی شراکت داری نہیں بنا پارہے، اپنی غلطیوں پربات ضرور کی جاتی ہے کیونکہ ان غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کریں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک ہماری حمکت عملی ایسی ہی رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس میدان میں بھی کھیلتے ہیں اُس کے اعداد وشمار دیکھتے ہیں، اور گراؤنڈ کے اوسط اسکور سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سلمان علی آغا نے بتایا کہ میری انفرادی پرفارمنس حالیہ دو تین سیریز سے اچھی نہیں رہی، میری کوشش ٹیم کو جتوانے کی ہوگی، میری پہلی ترجیح بیٹنگ کی طرف ہوتی ہے، اگر ٹی ٹوئنٹی میں ضرورت پڑی تو بولنگ بھی کروں گا۔ راولپنڈی: جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے 195 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 18.1 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی