International

مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان، ٹرمپ نے اتفاق کرلیا

مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان، ٹرمپ نے اتفاق کرلیا

واشنگٹن: امریکا کا اگلا وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو کو بنائے جانے کا امکان ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ سینیٹر روبیو کے نام پر نومنتخب صدر ٹرمپ نے اتفاق کرلیا جب کہ مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس سے مقابلہ ہوا تھا، جس میں ٹرمپ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی باقاعدہ طور پر حلف برداری کی تقریب اگلے سال جنوری میں ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments