دبنگ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی تصویر میں ان کے لُک نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ سلمان خان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کلین شیو لُک میں اپنی گاڑی میں بیٹھے نظر آرہے ہیں تاہم یہ تصویر ان کی عمر کا خلاصہ بھی کر رہی ہے۔ سلو میاں نے اپنی آنے والی فلم سکندر کے لئے کچھ عرصے سے شیو اور بال بڑھا رکھے تھے تاہم جیسے ہی ان کی شوٹنگ مکمل ہوئی وہ واپس اپنے پُرانے اور پسندیدہ کلین شیو لُک میں آگئے۔ اس تصویر میں ان کی ہلکی ہلکی سفید شیو اور چہرے پر جھریاں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ وہ اپنے والد جیسے لگ رہے ہیں اور ان کی بڑھتی عمر اور گرتی صحت نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ صارفین ان تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کا ہیرو اب بوڑھا ہوگیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ،’بھائی کی داڑھی کے بال اب سفید ہونے لگ گئے ہیں‘۔ ایک اور صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر انہیں افسوس ہورہا ہے کہ ان کے بچپن کا ہیرو اب بوڑھا ہوچکا ہے۔
Source: social media
دلجیت معاملے پر وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا، نصیرالدین شاہ
نصیر الدین شاہ کا دلجیت کی حمایت چھوڑنے سے انکار
مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی، منور فاروقی
ستارے زمین پر کامیاب، عامر خان کو ’باکس آفس کا باپ‘ کا خطاب مل گیا
’شعلے‘ کا غیر سنسر شدہ ورژن 50 برس بعد پہلی بار سکرین پر
کیا شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی؟
کامیڈین کپل شرما کا 63 دنوں میں گیارہ کلو وزن کم کرنے کا راز، 21-21-21 کا اصول
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
انڈین آئیڈل 12 کے ونر پوندیپ راجن روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی، متعدد فریکچرز ہوگئے
وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب