برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر گاڑی لوگوں پر چڑھانے کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا، پولیس نے یہودیوں کے مقدس دن یوم کپور پر پیش آئے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ تحقیقات کے دوران دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا، برطانوی میڈیا نے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کردی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے لوگوں پر گاڑی چڑھائی اور پھر چاقو سے حملہ کیا۔ واقعے کے بعد لندن اور دیگر شہروں میں یہودی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے کہا ہے کہ مانچسٹر میں ایک یہودی معبد کے قریب جمعرات کے روز ہونے والے حملے پر وہ شدید صدمے میں ہیں۔ اس واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوئے جن میں حملہ آور بھی شامل ہے، جب کہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ اسٹارمر نے کہا کہ یہ حملہ ایک یہودی مذہبی تہوار ’’یوم غفران‘‘ کے موقع پر ہوا جو معاملے کو مزید خوفناک بنا دیتا ہے۔ ان کے مطابق اس واقعے پر غور کے لیے وہ ایک ہنگامی حکومتی اجلاس طلب کر رہے ہیں۔ برطانوی پولیس نے تصدیق کی کہ مانچسٹر کے علاقے کرامپسال میں کنیس کے باہر گاڑی سے کچلنے اور چاقو سے حملے کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی۔ مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہام نے واقعے کو ’’سنگین حادثہ‘‘ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری خطرہ ٹل گیا ہے اور پولیس نے موقع پر مؤثر کارروائی کی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر پولیس نے یہ بھی بتایا کہ کرامپسال کنیس کے قریب حملہ آور پر فائرنگ کی گئی، تاہم اس کی حالت کے بارے میں ابتدا میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ بعدازاں میئر برنہام نے کہا کہ شبہ ہے کہ حملہ آور اپنی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ شمال مغربی انگلینڈ کی ایمبولینس سروس نے بیان میں کہا کہ کرامپسال میں ایک ’’بڑے حادثے‘‘ کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق ہماری اولین ترجیح متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنا اور دیگر ہنگامی اداروں کے ساتھ مل کر صورت حال کو قابو میں لانا ہے۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی