انگلینڈ کے کرکٹر معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ معین علی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہو چکے اب انہوں نے ہر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ معین علی کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے زیر غور نہیں لایا گیا۔ معین علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان برطانوی جریدے سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں 37 سال کا ہو چکا ہوں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، میں نے انگلینڈ کے لیے بہت کرکٹ کھیل لی ہے، اب یہ وقت نئی نسل کا ہے اس کا مجھے بتایا گیا ہے۔ معین علی کا کہنا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ مناسب وقت ہے میں نے اپنا حصہ پورا کر دیا ہے، اگرچہ میں ریٹائر ہو رہا ہوں، میں یہ محسوس نہیں کرتا کہ میں بہت زیادہ اچھا نہیں ہوں۔ انگلینڈ کے کرکٹر نے کہا کہ میں اب بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے، مجھے انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔ واضح رہے کہ معین علی نے 68 ٹیسٹ، 138 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔
Source: social media
آئی سی سی نے سری لنکن اسپنر پر پابندی لگا دی
بابر اعظم کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد
بمراہ نمبر ون گیندباز، یشسوی اور کوہلی کی چھلانگ
ہندستان نے کانپور ٹیسٹ جیت کر بنگلہ دیش کو 2-0 سے ہرادیا
سابق کرکٹر اظہر الدین کو ای ڈی نے نشانہ بنایا، منی لانڈرنگ کیس میں طلب
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد
انگلینڈ کی پاکستان کو آسانی سے ہرانے کی بات کرنا حماقت ہے: سابق انگلش کپتان ناصر حسین
افغان اسپنر راشد خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
سابق کرکٹر اظہر الدین کو ای ڈی نے نشانہ بنایا، منی لانڈرنگ کیس میں طلب