سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ بھی ویرات کوہلی کی مسلسل دوسری سنچری کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔ رائے پور میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دوسری سنچری اسکور کی ہے جو ان کے کیریئر کی 53ویں اور مجموعی طور پر 84ویں سنچری ہے۔ ویرات کوہلی کی سنچری پر ایکس پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ لیجنڈ بیٹر کی سنچری کی خاص بات یہ ہے کہ رائے کپور میں ان کی یہ پہلی سنچری ہے اب وہ 34 مختلف وینیوز پر ون ڈے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر نے 34 مختلف وینیوز پر سنچریز بنا رکھی تھیں۔ تاہم وریندر سہواگ نے ایکس پر ویرات کوہلی کی سنچری کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’ویرات کوہلی کو 100 کا نشہ ہی الگ ہے، ہم لوگ سنچری گن رہے ہوتے ہیں وہ روٹین کا کام سمجھ کر کردیتا ہے۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ویرات کوہلی ہے تو ممکن ہے، انہوں نے گائیکواڈ کو بھی سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست