International

ہم پر نئے امریکی حملے کا امکان اب بھی موجود ہے :ایران

ہم پر نئے امریکی حملے کا امکان اب بھی موجود ہے :ایران

ایران نے امریکہ پر ایک بار پھر تنقید کی ہے، خاص طور پر اس فوجی حملے پر جو جون میں اس کی سرزمین پر کیا گیا تھا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ "امریکی عسکری حملے کا امکان بدستور موجود ہے اور یہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔" اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بقائی نے کہا کہ "آئندہ کسی بھی مذاکرات میں ہمیں اپنے سابقہ تجربات کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔" انھوں نے مزید کہا کہ "امریکہ کی ایران کے خلاف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ وہ ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ تمام آپشن میز پر ہیں، اس لیے ہمیں ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔" انھوں نے زور دے کر کہا کہ "امریکی فریق کے ساتھ آئندہ مذاکرات میں ان سابقہ تجربات کو لازمی طور پر مد نظر رکھنا چاہیے۔" بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے متعلق سوال پر ترجمان نے وضاحت کی کہ تہران "ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے" NPT کے تحت تعاون جاری رکھے گا، اور یہ تعاون ایرانی پارلیمان کے فیصلے کے مطابق ہو گا۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments