International

ہم نے نہ صرف مشرق وسطیٰ کو بدلا بلکہ خود کو بھی بدل دیا ہے : نیتن یاہو

ہم نے نہ صرف مشرق وسطیٰ کو بدلا بلکہ خود کو بھی بدل دیا ہے : نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ کو بدل دیا ہے بلکہ اپنی ساخت اور فوج میں بھی بنیادی تبدیلی کی ہے۔ انھوں نے کہا " "اب دشمن کو قابو میں رکھنے یا روکنے کی پالیسی کا کوئی تصور باقی نہیں رہا … ہم مستقل پیش قدمی اور کارروائی کے مرحلے میں ہیں۔" نیتن یاہو نے پیر کے روز فوجی ریزرو کمانڈرز کی کانفرنس سے خطاب میں اسرائیلی افواج کو "قابلِ حیرت" قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا "با قاعدہ فوج اور اضافی فورس جنھیں ٹک ٹاک نسل کہا جاتا تھا، انھوں نے ثابت کر دیا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے۔" انھوں نے اعلان کیا کہ لازمی عسکری خدمت کی مدت میں توسیع کی جائے گی اور اضافی فورس کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مطابق "اضافی نظام ہماری دفاعی ساخت کا بنیادی ستون ہے، کیونکہ اسرائیل کو ایک بڑی اور طاقت ور فوج کی ضرورت ہے۔" اس سے قبل نیتن یاہو نے اتوار کو یمن میں حوثیوں اور لبنان میں حزب اللہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی خطرے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ "حوثی گروہ ایک بہت بڑا خطرہ ہے، ہم اسے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔"

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments