International

ہم قید خانے میں نہیں بلکہ مذبح خانے میں قید تھے: رہائی پانے والے فلسطینی

ہم قید خانے میں نہیں بلکہ مذبح خانے میں قید تھے: رہائی پانے والے فلسطینی

غزہ امن معاہدے کے بعد رہائی پانے والے فلسطینیوں نے بتایا کہ وہ قید خانے میں نہیں بلکہ مذبح خانے میں قید تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں نے بتایا کہ اسرائیلی جیل کے حالات بہت برے تھے۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے قیدی سعید شبیر کا کہنا تھا کہ آزادی ملنے کے بعد میں اپنے جذبات کا بتا نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید بتایا، ’میں نے کئی دنوں سے سورج نہیں دیکھا تھا، اب میرے ہاتھوں پر ہتھکڑی بھی نہیں لگی ہوئی ہے، یہ آزاد ہیں، آزادی انمول ہے‘۔ عبداللّٰہ ابو رافع نے بتایا کہ انہیں آزادی ملنے کی خوشی بہت زیادہ ہے، بدقسمتی سے ہم کسی جیل خانے میں نہیں بلکہ مذبح خانے میں بند تھے جس کا نام اوفر جیل بتایا جاتا ہے، وہاں قیدیوں کے لیے گدے بھی نہیں تھے۔ یاسر ابو عمارہ نے بتایا کہ انہیں کھانے کے لیے وہاں بس مار کھلائی جاتی تھی، وہاں ہر چیز بری تھی، کھانے کے لیے کچھ نہیں دیتے تھے، انہوں نے گزشتہ 4 روز سے کچھ نہیں کھایا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments