International

"ہم دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہیں" جاپان میں امریکی فوجیوں کے درمیان ٹرمپ کا رقص

"ہم دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہیں" جاپان میں امریکی فوجیوں کے درمیان ٹرمپ کا رقص

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے دورے کے دوران وزیراعظم سانائے تاکائیشی سے ملاقات کے بعد یوکوسوکا میں موجود امریکی بحری بیڑے کی طیارہ بردار جہاز “جارج واشنگٹن” کا دورہ کیا۔ ٹرمپ نے وہاں موجود امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "امریکی افواج دنیا کی سب سے طاقتور ہیں اور جلد مزید طاقتور ہونے جا رہی ہیں"۔ انہوں نے فوجیوں کی تعریف کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ "میں ہمیشہ سے ایڈمرل بننے کا خواب دیکھتا رہا ہوں"۔ ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ "امریکہ کے پاس تاریخ کی سب سے مضبوط فوج ہے۔ کوئی فوج ہمارے برابر نہیں، کوئی ملک ہمارے ہتھیاروں کے قریب تک نہیں پہنچ سکتا۔ بہت جلد امریکی فوج پہلے سے بھی زیادہ طاقتور ہو گی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کوئی بھی امریکی بحری بیڑے کو للکارنے کی ہمت نہیں کرتا، کیونکہ دنیا میں کسی کے پاس ہمارے جیسے جنگی جہاز اور ہتھیار موجود نہیں ہیں"۔ واضح رہے کہ 2024 ءمیں امریکی جریدے "یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ" نے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست شائع کی تھی، جس میں روس کو پہلے اور امریکہ کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments