حیدرآباد 13دسمبر: ارجنٹائن کے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونیل میسی کی ٹیم اور تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی کی قیادت والی ٹیم کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کا حیدرآباد کے اپل اسٹیڈیم میں انعقاد کیا گیا۔ میچ کے دوران وزیر اعلیٰ ریڈی نے گول کیا جبکہ میسی نے اپنے دو گولس اسکور کئے ۔میچ شروع ہونے سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ میسی اور وزیر اعلیٰ ریڈی نے تصاویر بھی بنوائیں۔میچ کے دوران میسی نے فٹبال کک کر کے گیلری میں موجود شائقین کو تحائف بھی دیئے ۔ اس میچ کو دیکھنے کے لئے کانگریس کے قائد راہول گاندھی موجود تھے ۔ حیدرآباد پولیس نے میسی کی آمد کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے تھے ۔کولکتہ میں میسی کے پروگرام کے دوران ہونے والے واقعات کے پیش نظر اُپل اسٹیدیم اور آس پاس کے علاقوں میں تقریباً 3 ہزار پولیس ملازمین تعینات کئے گئے ۔ اسٹیدیم میں داخلہ کے لئے صرف ٹکٹ رکھنے والوں کو اجازت دی گئی اور 34 مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا۔ سیکیورٹی نگرانی کے لئے اسٹیدیم اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈرونس بھی تعینات کئے گئے ۔ ڈی جی پی شیو دھر ریڈی نے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ میسی نے حیدرآباد پہنچنے کے بعد تاج فلک نما پیلس میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ تقریب میں حصہ لیا جہاں انہوں نے راہول گاندھی اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اس موقع پر فلم، سیاست اور کاروبار کی مشہور شخصیات نے میسی سے ملاقات کی۔ پیلس میں میسی کی موجودگی سے شہر میں بے پناہ جوش و خروش پیدا ہو گیا۔ بعد ازاں میسی براہ راست اُپل اسٹیدیم پہنچے جہاں اعلیٰ سطح کا دوستانہ میچ منعقد ہوا۔ اسٹیدیم میں موجود شائقین نے میسی کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں آ کر ماحول کو مزید پرجوش بنایا۔ خاص طور پر وہ شائقین جنہوں نے جرسی نمبر 10 پہنا ہوا تھا نے اسٹیدیم کو نیلے اور سفید رنگوں کے ہجوم سے بھر دیا۔ میچ کے دوران وزیر اعلیٰ ریڈی نے گول کر کے شائقین کو خوش کر دیا۔انہوں نے میسی کے ساتھ کچھ دیر فٹبال کھیلا۔ بعد ازاں میسی نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور بال اسٹینڈس کی طرف کک کی۔ اس موقع پر مشہور تلگو اداکار الوارجن کے بچے بھی اسٹیدیم میں خصوصی توجہ کا مرکز بنے ۔میسی کی آمد کے بعد پولیس نے اسٹیدیم اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کنٹرول اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جاسکے ۔ اس دوستانہ میچ کے علاوہ اُپل اسٹیدیم میں ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوا جس میں گلوکار راہول سپلی گنج اور لوکل فوک گلوکار منگلی نے شائقین کے لئے پرفارمنس دیا۔ لیزر شو نے بھی میچ دیکھنے والے شائقین کو کافی متاثر کیا۔میسی کی حیدرآباد آمد اور دوستانہ میچ نے شہر میں کھیل اور سماجی سرگرمیوں کے سلسلہ میں ایک یادگار موقع فراہم کیا۔
Source: uni news
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی