ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی زیمبیا کے خلاف میچ کے دوران رو پڑے۔ گزشتہ روز ارجنٹینا میں ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم نے زیمبیا کو 0-5 سے شکست دی اور ہمیشہ کی طرح لیونل میسی میڈیا کی توجہ کا خصوصی مرکز بنے لیکن اس بار وجہ ان کی شاندار پرفارمنس نہیں بلکہ جذبات تھے۔ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میچ کے دوران اپنے جذبات پر قابو کرنے کی کوشش کرنے کے باوجود بھی رو پڑے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہوم گراؤنڈ پر لیونل میسی کے فٹبال کیریئر کا آخری میچ ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ سے قبل اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے کھڑے ہو کر اپنے کپتان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور یہ منظر دیکھ کر لیونل میسی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ لیونل میسی متوقع طور پر فیفا ورلڈکپ 2026ء میں ارجنٹینا کی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے