Sports

لیونل میسی کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا جدید پرتعیش طیارہ توجہ کا مرکز بن گیا

لیونل میسی کا ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا جدید پرتعیش طیارہ توجہ کا مرکز بن گیا

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے دورہ بھارت میں ان کا پرتعیش جیٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا، جو دنیا کے مہنگے اور جدید طیاروں میں شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیونل میسی کا یہ نجی طیارہ گلف اسٹریم ہے، جو دنیا کے مہنگے اور جدید طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔ میسی نے یہ طیارہ 2018 میں 15 ملین ڈالر میں خریدا تھا، طیارے پر میسی کا ذاتی رنگ نمایاں ہے، اس کی دم پر ان کی مشہور جرسی نمبر 10 درج ہے، جبکہ طیارے کی سیڑھیوں پر ان کی اہلیہ انتونیلا روکوزو اور بچوں تیاگو، ماتیو اور سیرو کے ناموں کے ابتدائی حروف کندہ ہیں۔ نجی جیٹ کے اندر 14 آرام دہ ریکلائننگ سیٹس، ایک جدید کچن، 2 باتھ رومز اور دیگر سہولیات موجود ہیں، جو میسی اور ان کے اہلِ خانہ اور ٹیم کو سفر کے دوران مکمل آرام فراہم کرتی ہیں۔ یہ طیارہ 51 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر رکے نیویارک سے ٹوکیو یا لندن سے سنگاپور تک سفر کر سکتا ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ میسی اس سے قبل بھی ایمبرائر لیگیسی 650 کے مالک رہ چکے ہیں، جس کی قیمت تقریباً 35 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹار لیونل میسی 13 دسمبر 2025ء کو کولکتہ پہنچے، جہاں ان کے گوٹ انڈیا ٹور کا باضابطہ آغاز ہوا۔ کولکتہ ایئر پورٹ پر شائقین کا جمِ غفیر امڈ آیا، لوگ اپنے پسندیدہ فٹبالر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments