Sports

لیجنڈ کرکٹر ڈان بریڈمین کی گرین کیپ تین لاکھ 19 ہزار ڈالر میں نیلام

لیجنڈ کرکٹر ڈان بریڈمین کی گرین کیپ تین لاکھ 19 ہزار ڈالر میں نیلام

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ کرکٹر ڈونلڈ بریڈمین کی گرین کیپ تین لاکھ 19 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت ہوئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق خریدار کی جانب سے ساڑھے سولہ فیصد پریمیئم بھی ادا کیا گیا جو 75 ہزار 900 آسٹریلوی ڈالر کی رقم بنتی ہے۔ اس نیلامی بریڈمین کی اسی سیریز میں پہنی گئی ایک اور گرین کیپ کی نیلامی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو سنہ 2024 میں خریدی گئی تھی۔ سنہ 1947 میں انڈیا کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں پہنی گرین کیپ ڈان بریڈمین نے انڈین آل راؤنڈر سری رنگا واسودیو سوہونی کو تحفے میں دی تھی۔ بریڈمین کا انتقال سنہ 2001 میں 92 برس کی عمر میں ہوا تھا۔ اس کیپ کے اندر لکھا گیا ہے کہ ’ڈی جی بریڈمین اور ایس ڈبلیو سوہونی‘۔ ڈان بریڈمین کے دور میں ہر ٹیسٹ میچ کے لیے بیگی گرین کیپ دی جاتی تھی۔ آج کل کسی بھی کھلاڑی صرف ڈیبیو پر ایک بار ٹیسٹ کیپ دی جاتی ہے۔ انڈین کرکٹر سوہونی کا خاندان اس کیپ کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ سری رنگا واسودیو سوہونی کا انتقال سنہ 1993 میں 75 برس میں عمر میں ہوا تھا۔ خریدار نے درخواست کی ہے کہ اُس کے نام کو سامنے نہ لایا جائے تاہم ڈان بریڈمین کی یہ کیپ آسٹریلوی میوزیم میں لگائی جائے گی۔ نیلامی کا انعقاد کرنے والے لائیڈز آکشنرز اور ویلیورز کے چیف آپریٹنگ آفیسر لی ہیمز نے کہا کہ ’یہ تین نسلوں کے پاس تالے اور چابی کے ساتھ نگرانی میں رہی۔‘ ’اگر آپ اس خاندان کے فرد تھے تو آپ کو صرف اس وقت دیکھنے کی اجازت تھی جب آپ 16 سال کے ہوں اور وہ بھی پانچ منٹ کے لیے۔‘ یہ سیریز ایک آزاد ملک کے طور پر انڈیا کی پہلی اور اپنی سرزمین پر بریڈمین کی آخری سیریز ہونے کی وجہ سے قابل ذکر تھی۔ بریڈمین نے اسے ایک یادگار سیریز بنایا جس میں انہوں نے 715 رنز بنائے۔ انڈین ٹیم کے اس دورے میں انہوں نے اپنی 100 ویں فرسٹ کلاس سنچری بھی بنائی تھی۔ آسٹریلیا نے انڈیا کو اس سیریز صفر کے مقابلے میں چار میچز جیت کر شکست دی تھی۔ بریڈمین کو دنیائے کرکٹ کا اب تک کا سب سے بڑا بلے باز سمجھا جاتا ہے اور ان کی اوسط 52 میچوں کے ٹیسٹ کیریئر میں 99.94 تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments