Sports

لاہور ٹیسٹ، تیسرے دن 16 وکٹیں گرگئیں، جنوبی افریقا 277 کے ہدف کے تعاقب میں

لاہور ٹیسٹ، تیسرے دن 16 وکٹیں گرگئیں، جنوبی افریقا 277 کے ہدف کے تعاقب میں

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن مجموعی طور پر 16 وکٹیں گرگئیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 51 رنز بنالیے، میچ تیزی سے نتیجے کے جانب بڑھ رہا ہے، جنوبی افریقا کو 226 رنز اور پاکستان کو 8 وکٹ درکار ہیں۔ ریان ریکلٹن 29 اور زورزی 16 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں جبکہ کپتان ایڈن مارکر 3 اور ویان مولڈر صفر پر پویلین لوٹ گئے، دونوں وکٹیں نعمان علی کے نام رہیں۔ تیسرے دن پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز کی 109 رنز کے برتری کے باوجود دوسری اننگز میں خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکی اور 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں پاکستان کے 378 رنز کے جواب میں 269 رنز بنائے، نعمان علی نے 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 167 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی، بابر اعظم 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، عبداللّٰہ شفیق 41، سعود شکیل 38، محمد رضوان 14، نعمان علی 11، کپتان شان مسعود 7، سلمان علی آغا 4 اور ساجد خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق اور شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقا کے متھو سوامی نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔ ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 6 وکٹ پر 216 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور مزید 53 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ یوں پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹونی ڈی زورزی نے 104 رنز بنائے جبکہ ریان ریکلٹن نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے نعمان علی 6، ساجد خان 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 216 رنز بنا لیے تھے جبکہ اس کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 162 رنز درکار ہیں۔ پاکستان کے نعمان نے 85 رنز کے عوض 4، سلمان علی آغا اور ساجد خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سلمان علی آغا اور امام الحق 93، 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے سینورن متھوسوامی نے 6، پرینیلان سبرائن نے 2 جبکہ سائمن ہارمر اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments