International

کئی دن گزرنے کے باوجود فلوٹیلا کے 6 انسانی حقوق کارکنوں کو اسرائیل سے رہائی نہ مل سکی

کئی دن گزرنے کے باوجود فلوٹیلا کے 6 انسانی حقوق کارکنوں کو اسرائیل سے رہائی نہ مل سکی

گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں میں سے 6 کارکن اب بھی اسرائیلی حراست میں ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' کے مطابق 45 مختلف جہازوں اور کشتیوں پر مشتمل اس امدادی قافلے کے ارکان کی اکثریت کو اگرچہ اسرائیلی حکومت نے رہا کر دیا ہے جنہیں کھلے پانیوں میں اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا تھا کہ وہ غزہ کی طرف امدادی سامان لے کر نہ بڑھیں اور اسرائیلی ناکہ بندی کو نہ توڑ سکیں۔ تاہم اب بھی 6 کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے اور انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ واضح رہے 45 مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کارکن قحط زدہ اور زیر محاصرہ غزہ کے لوگوں کے لیے خوراک اور امدادی سامان لے کر علامتی طور پر غزہ جانا چاہتے تھے کہ انہیں غزہ سے باہر ہی کھلے سمندر میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان کی تعداد تقریباً 500 تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments