ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنے تاریخی ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کو دوبارہ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس ڈرامے کی مرکزی جوڑی اسمرتی ایرانی اور امار اپادھیائے ایک بار پھر اپنے مشہور کرداروں میں نظر آئیں گے۔ یہ خبر سن کر مداحوں کے دل خوشی سے جھوم اٹھے کیونکہ یہ ڈرامہ بھارت کے سب سے کامیاب ڈراموں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ ڈرامہ پہلی بار 2000ء میں نشر ہوا تھا اور مسلسل 8 سال تک ٹیلی ویژن اسکرین پر راج کرتا رہا، ڈرامے کی کہانی گجرات کے ایک بڑے اور امیر خاندان کے گرد گھومتی ہے، جہاں تُلسی ایک مثالی بہو کے کردار میں جلوہ گر ہوتی ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا پراجیکٹ محدود اقساط پر مشتمل ہو گا اور پروڈکشن ٹیم نے مکمل تفصیلات کو راز میں رکھا ہوا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسمرتی ایرانی اپنے تُلسی کے مشہور کردار کو دوبارہ نبھانے کے لیے سرگرم ہیں، امار اپادھیائے نے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی کی واپسی کی وجہ سے دوسرے ڈرامے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیریز کا آغاز اسی مشہور سین سے ہو گا جس میں تُلسی خاندان کا تعارف کرواتی ہیں اور یہ سین بالکل اصل لوکیشن پر فلمایا جائے گا۔ ایکتا کپور نے اس پراجیکٹ کے حوالے سے جون 2025ء میں باضابطہ اعلان کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
Source: social media
دھرمندر کی آنکھ کی سرجری کر دی گئی، اب حالت کیسی ہے؟
’دعا ہے سب کی عید خوشیوں اور بریانی سے بھرپور ہو‘ بالی وڈ کے کنگ خان کی مداحوں کو عید کی مبارکباد
پاکستانی مفتی قوی کا عید پر راکھی ساونت کو محبت بھرا پیغام
عید پر جاوید اختر کے خاندان کی تصویر وائرل
بالی وڈ اداکار عامر خان نے عید پر اپنے فینز کو کیا خاص تحفہ دیا؟
خاتون کے ساتھ زیادتی، اسقاط حمل پر مجبور کرنے پر فلم ڈائریکٹر گرفتار
فلم ’سکندر‘ نہ چل سکی، سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
شالینی پانڈے کا ساؤتھ فلم ڈائریکٹر پر ہراسانی کا الزام
سیف نے بیٹوں کی پیدائش پر ایک رات بھی اسپتال میں نہیں گزاری: کرینہ کا شکوہ
ناقدین کے منفی تبصروں کے باوجود سکندر نے 5 دن میں 169 کروڑ کمالیے