بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنے فینز کو عید الفطر کے موقع پر خاص تحفہ دے کر ان کا دن یادگار بنا دیا۔ عید کے موقع پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان خصوصی طور پر اپنی رہائش گاہ منت کی بالکونی میں آکر مداحوں کو اپنے مخصوص انداز ( بازوں پھیلا کر) میں عید کی مبارک باد دیتے ہیں۔ تو وہیں سلمان خان کے مداح بھی عید کے موقع پر ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہوتے ہیں۔ تاہم اس باراداکار عامر خان نے بھی عید کے موقع پر اپنے فینز کیلئے ایک خصوصی اقدام کیا۔ عامر خان دونوں بیٹوں کے ہمراہ خصوصی طور پر ممبئی میں اپنی رہائش گاہ سے باہر آئے اور اپنے مداحوں سے ذاتی طور پر ملاقات کرکے انہیں عید کا شاندار تحفہ دیا اور ان کا دن یاد گار بنا دیا۔ میڈیا کے مطابق عامر خان کے مداح ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھے۔ تاہم عامر باہر آئے اور مداحوں سے ایک ایک کرکے ملاقات کی اور انہیں خصوصی طور پر مٹھائی بھی دی۔ مداحوں نے عامر خان سے آٹوگراف بھی لیے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ یاد رہے کہ عامر خان آخری بار 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' میں نظر آئے تھے، جو باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی تھی ۔ عامر خان اب اپنی اگلی فلم "ستارے زمین پر" میں جلوہ گر ہوں گے۔ یہ فلم کرسمس 2025 پر ریلیز کے لیے شیڈول تھی، لیکن کچھ اطلاعات کے مطابق اسے رواں سال جون میں ریلیز کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔
Source: social media
ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان کریگ بریتھ ویٹ عہدے سے مستعفی ہوگئے
بالی وڈ اداکار عامر خان نے عید پر اپنے فینز کو کیا خاص تحفہ دیا؟
خاتون کے ساتھ زیادتی، اسقاط حمل پر مجبور کرنے پر فلم ڈائریکٹر گرفتار
عامر خان کی سابقہ بیویوں کے ایک ساتھ عید منانے کی تصاویر وائرل، مداح حیران
سلمان خان کا حفاظتی شیشے کے پیچھے سے مداحوں کو عید کی مبارک باد
عید الفطر کے موقع پر فلم اسٹارز کی مداحوں کو مبارکباد