فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر اداکار عامر خان کے اہل خانہ کے ساتھ عید مناتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں۔ کرن راؤ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر عامر کی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے ساتھ بھی ایک سیلفی پوسٹ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ پہلی تصویر میں عامر کی والدہ زینت حسین کرن راؤ کے ساتھ پوز کر رہی ہیں۔ کرن نے اس کے بعد رینا اور عامر کی بہنوں، نکھت ہیگڑے اور فرحت دتا کے ساتھ تصویر شیئر کیں تاہم عامر خان ان تصاویر میں موجود نہیں تھے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے، کرن نے کیپشن میں لکھا ’امی کے ہاں عید! جو سب سے بہترین اور سب سے خوبصورت میزبان ہیں- خاندان، دوستوں اور ہمیشہ بہترین دعوت کے ساتھ جشن ہے! ہم امید کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یہ سال ہم سب کے لیے امن اور خوشی لائے‘۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کرن راؤ اور ان کے اہلِ خانہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ کچھ صارفین نے کرن راؤ کو خوش مزاجی کے ساتھ عامر خان کی پہلی بیوی رینا دتہ کے ساتھ تصویر بنوانے اور عید منانے پر حیرت کا اظہار کیا۔
Source: social media
ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان کریگ بریتھ ویٹ عہدے سے مستعفی ہوگئے
بالی وڈ اداکار عامر خان نے عید پر اپنے فینز کو کیا خاص تحفہ دیا؟
خاتون کے ساتھ زیادتی، اسقاط حمل پر مجبور کرنے پر فلم ڈائریکٹر گرفتار
عامر خان کی سابقہ بیویوں کے ایک ساتھ عید منانے کی تصاویر وائرل، مداح حیران
سلمان خان کا حفاظتی شیشے کے پیچھے سے مداحوں کو عید کی مبارک باد
عید الفطر کے موقع پر فلم اسٹارز کی مداحوں کو مبارکباد