Entertainment

عید الفطر کے موقع پر  فلم اسٹارز کی مداحوں کو مبارکباد

عید الفطر کے موقع پر فلم اسٹارز کی مداحوں کو مبارکباد

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان، پریانکا چوپڑا، سونم کپور، ارجن کپور اور دیگر فنکاروں نے عید پر سوشل میڈیا پر خصوصی پیغامات شیئر کیے ہیں۔ میڈیا کے مطابق فلم انڈسٹری کے نمایاں فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر فینز کو مختلف انداز میں مبارکباد دی گئی۔ سیف علی خان نے فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دے کر عید کی مبارکباد دی۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سوئٹ ڈش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام عید منانے والوں کو مبارکباد دی۔ سونم کپور اور ارجن کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں فینز کو مبارکباد دی جبکہ فردین خان نے اپنی والدہ اور بچوں کے ہمراہ سیلفی شیئر کی اور خصوصی طور پر اردو، انگریزی اور ہندی میں مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔ اسی طرح فرحان اختر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ خصوسی لباس میں تصویر شیئر کی جبکہ مادھوری ڈکشٹ، رشمیکا منڈانا، ڈیوڈ دھون اور پوجا ہیگڑے نے بھی عید کے حوالے سے خصوصی پوسٹ شیئر کی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments