Entertainment

پاکستانی  مفتی قوی کا عید پر راکھی ساونت کو محبت بھرا پیغام

پاکستانی مفتی قوی کا عید پر راکھی ساونت کو محبت بھرا پیغام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش رکھنے والے پاکستانی مذہبی شخصیت مفتی قوی نے عید کے موقع پر راکھی کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مفتی قوی کے حالیہ انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں مفتی قوی نے راکھی ساونت کو محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ راکھی کے لیے محبت کے پیغامات تو بھیج چکے ہیں لیکن عید کے موقع پر عیدی دینے کا پیغام پہلی بار بھیج رہے ہیں۔ یاد رہے کہ راکھی ساونت نے اس سے قبل پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر مفتی قوی نے نہ صرف شادی کی پیشکش کی بلکہ کروڑوں روپے کے تحائف دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ اس سے قبل پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے بھی راکھی کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ راکھی نے مفتی قوی کی پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ اپنا وزن کم کرلیں تو زیادہ اچھا ہوگا۔ حالیہ انٹرویوز میں راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی کتنی بیویاں ہیں لیکن وہ خود اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہیں۔ انہوں نے مفتی قوی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں سنبھال نہیں پائیں گے۔ راکھی نے مزید کہا کہ انہیں غریب لوگ پسند نہیں ہیں اور اگر کوئی امیر ہے تو وہ ان سے شادی کے لیے قسمت آزما سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments