بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے عید کی مبارکباد کا پیغام شیئر کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے بالی وڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نےکہا کہ دعا ہے سب کی عید خوشیوں، گرمجوشی اور بریانی سے بھرپور ہو، اللہ کی مہربانی سب پر ہو۔ شارخ خان کی جانب سے عید کی مبارکباد کا پیغام شیئر کیے جانے پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تبصروں کی بھرمار کر دی۔ میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی فلم 'کنگ' کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو ایک ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی اور اس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ مئی میں شروع ہونے جا رہی ہے اور رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اس فلم میں اپنے کردار کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے وزن بھی کم کیا ہے۔ 'کنگ' میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان، ابھیشیک بچن اور ابھے ورما مرکزی کردار ادا کریں گے، ایکشن سے بھرپور یہ فلم 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔
Source: social media
ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان کریگ بریتھ ویٹ عہدے سے مستعفی ہوگئے
بالی وڈ اداکار عامر خان نے عید پر اپنے فینز کو کیا خاص تحفہ دیا؟
خاتون کے ساتھ زیادتی، اسقاط حمل پر مجبور کرنے پر فلم ڈائریکٹر گرفتار
عامر خان کی سابقہ بیویوں کے ایک ساتھ عید منانے کی تصاویر وائرل، مداح حیران
سلمان خان کا حفاظتی شیشے کے پیچھے سے مداحوں کو عید کی مبارک باد
عید الفطر کے موقع پر فلم اسٹارز کی مداحوں کو مبارکباد