کینیڈین ریپر اوبرے ڈریک گراہم کے گھر کے باہر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین ریپر ڈریک کے نام سے بھی مشہور ہیں، فائرنگ کا واقعہ رات 2 بجے ٹورنٹو میں ان کے گھر کے باہر پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق زخمی سیکیورٹی گارڈ کینیڈین ریپر کے گھر پر ملازم ہے جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر یہ بتانے سے گریز کیا ہے کہ فائرنگ کے وقت ڈریک گھر پر موجود تھے یا نہیں تاہم پولیس ان کی ٹیم سے رابطے میں ہے جو تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک سے زیادہ ملزمان ملوث ہیں جو کہ گاڑی میں فرار ہوئے، تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی ویڈیوز سے مدد لی جائے گی، فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین ریپر اوبرے ڈریک گراہم 5 مرتبہ گریمی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔
Source: Social Media
ہمارا ہیرو بوڑھا ہوگیا، سلمان خان کی نئی تصویر پر مداحوں کو تشویش
امتیابھ بچن نے 350 کروڑ آمدن پر 120 کروڑ ٹیکس دیا
چھاوا نے آمدنی میں اینمل اور پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا
اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے: الکا یاگنک
’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا
’سلمان خان کو بھی ایک گوری ڈھونڈنی چاہیے؟‘ صحافی کے سوال پر عامر کا جواب