Sports

کیا لیونل میسی کو امبانی نے بیش قیمت گھڑی تحفے میں دی؟

کیا لیونل میسی کو امبانی نے بیش قیمت گھڑی تحفے میں دی؟

عالمی شہرت یافتہ فٹ بال اسٹار اور ارجنٹائن کو ورلڈ کپ میں فاتح بنانے والے کپتان لیونل میسی کو دورۂ بھارت کے دوران 11 کروڑ مالیت کی گھڑی تحفے میں مل گئی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی نے بھارت کے حالیہ دورے کے دوران کلائی پر نہایت نایاب اور مہنگی گھڑی پہن رکھی ہے۔ فٹ بال اسٹار کی مختلف تصاویر سامنے آئیں تو گھڑی نے فیشن اور لگژری اشیاء کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کر لی۔ لیونل میسی نے جو گھڑی زیب تن کر رکھی ہے، وہ رچرڈ ملے ایشیاء ایڈیشن ہے، اس طرح کی دنیا بھر میں صرف 12 گھڑیاں ہیں، اس گھڑی کی قیمت تقریباً 11 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹ بال اسٹار نے یہ گھڑی جام نگر میں واقع ونتار وائلڈ لائف کنزرویشن سینٹر کے دورے کے دوران پہننا شروع کی، جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ میڈیا میں کہا جانے لگا ہے کہ لیونل میسی کو یہ گھڑی اننت امبانی نے بطور تحفہ دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، معلومات کے مطابق میسی جب بھارت پہنچے تھے تو انہوں نے یہ گھڑی نہیں پہنی ہوئی تھی لیکن بعد میں انہوں نے اسے پہنا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تاحال یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ تحفہ کس نے دیا ہے تاہم یہ گھڑی نایاب، بیش قیمت اور محدود ایڈیشن ہونے کے باعث موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments