رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے کچھ سیگمنٹس کی شوٹنگ اداکار سیف علی خان کی حویلی میں ہوئی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم اینیمل میں وجے سنگھ (رنبیر کپور) کے اہلِ خانہ جس گھر میں رہائش پذیر ہیں وہ پٹودی پیلس ہے۔ پٹودی پیلس کو سیف علی خان کے دادا نواب افتخار علی خان پٹودی نے بنوایا تھا جن کے بعد یہ پیلس سیف علی خان کے والد منصور علی خان کی ملکیت میں چلا گیا تھا۔ اس جائیداد کو ایک ہوٹل کمپنی نے حاصل کرلیا تھا جس کے بعد سیف علی خان نے اپنے پیسے سے اسے واپس خرید لیا۔ اس گھر کا موجودہ نام ابراہیم کوٹھی ہے جس میں سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور رہائش پذیر ہیں۔ میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران فلم کریو کی جانب سے ایک مرتبہ انسٹاگرام اسٹوری پر پٹودی پیلس کو بھی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹیگ کیا گیا تھا۔ اس پیلس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن کا فلم اینیمل کے کچھ شوٹ سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔
Source: social media
دلجیت معاملے پر وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا، نصیرالدین شاہ
نصیر الدین شاہ کا دلجیت کی حمایت چھوڑنے سے انکار
مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی، منور فاروقی
ستارے زمین پر کامیاب، عامر خان کو ’باکس آفس کا باپ‘ کا خطاب مل گیا
’شعلے‘ کا غیر سنسر شدہ ورژن 50 برس بعد پہلی بار سکرین پر
کیا شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی؟
کامیڈین کپل شرما کا 63 دنوں میں گیارہ کلو وزن کم کرنے کا راز، 21-21-21 کا اصول
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
انڈین آئیڈل 12 کے ونر پوندیپ راجن روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی، متعدد فریکچرز ہوگئے
وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب