International

قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے لیے 1.5 کروڑ لیٹر ایندھن کی امداد

قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے لیے 1.5 کروڑ لیٹر ایندھن کی امداد

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست کے امیر شیخ تمیم بن حمد کی ہدایات پر عمل درآمد کے سلسلے میں قطر نے غزہ کی پٹی کے لیے 1.5 کروڑ لیٹر ایندھن کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ اس طرح غزہ کے لیے قطر کی جانب سے ایندھن کا مجموعی حجم 3 کروڑ لیٹر ہو گیا ہے۔ ایندھن کی اس فراہمی کا مقصد ہسپتالوں اور بے گھر افراد کے پناہ گزین مراکز کو چلانا ہے۔ یہ ترسیل قطر کے مضبوط موقف اور فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کم کرنے کے مقصد سے مسلسل سپورٹ کو باور کراتی ہے۔ اس سے قبل قطر نے اپنی جانب سے پہلی انسانی امداد ارسال کی تھی جو ایریز کراسنگ کے راستے اردن سے پہنچی تھی۔ قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دوحہ کی جانب سے انسانی امداد کا مجموعی حجم 2600 ٹن ہو چکا ہے۔ یہ امداد قطر ڈیولپمنٹ فنڈ، قطر چیریٹی اور قطری ہلال احمر کی جانب سے پیش کی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments