قطر نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کی فوری رہائی اور اسرائیل کو اس غیرقانونی اقدام پر جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فلوٹیلا کے قیدی فوری رہا کیے جائیں اور ذمہ دار وں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی اقدام سمندری حفاظت اور نیوی گیشن کی آزادی کیلئے خطرہ ہے، عالمی برادری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر مؤثر اقدامات کرے ساتھ ہی انسانی امداد کی غزہ تک محفوظ اور مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ترک صدر ترک صدر نے کہا ہے کہ امدادی فلوٹیلا عملے کی گرفتاری غزہ میں ہونے والی بربریت کی مثال ہے۔ صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے امدادی جہازوں کو روکنے کو ’بحری قزاقی‘ قرار دیا ہے۔ اپنی AKP پارٹی سے خطاب میں اردوان نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں یہ اقدام ثابت کرتا ہے کہ "نسل کشی کا آلہ غزہ میں اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے جنون کی حالت میں ہے”۔ پاکستانی وزیراعظم وزیر اعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر اعطم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی باوقار شرکت کو سراہتا ہوں، مشتاق احمد خان، مظہر سعید، وہاج احمد، اسامہ ریاض، اسماعیل خان، عزیز نظامی، فہد اشتیاق و دیگر پاکستانیوں نے امدادی مشن میں حصہ لیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانیوں کی انصاف کیلیے جدوجہد اور مدد کے جذبے کی نمائندگی ہے، حکومت پاکستان انسانی جان کا احترام، محفوظ رسائی اور بلاتعطل امداد کے اصولوں کی حمایت کرتی ہے۔ کولمبیا کولمبیا نے پُرامن گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کو عالمی جرم قرار دیتے ہوئے اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا۔ کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے غزہ پٹی میں انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر 2 کولمبیائی شہریوں کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا۔ حماس فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے صمود فلوٹیلا پر حملہ اور کارکنوں کی گرفتاری کو دہشتگردی قرار دیدیا۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو گرفتار کرنا بحری قزاقی اور دہشت گردی ہے۔ عالمی احتجاج اسرائیل کی گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف اٹلی، یونان، اسپین، برازیل، کولمبیا، ارجنٹینا سمیت دیگر ممالک میں بھی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اور دھرنے دے دیے۔ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، مظاہرین نے غزہ میں جاری نسل کشی اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملوں کی شدید مذمت کی۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی