Sports

کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، شکست کی ذمہ داری خود لوں گا: شان مسعود

کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، شکست کی ذمہ داری خود لوں گا: شان مسعود

پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کسی پر الزام نہیں لگاؤں گا، شکست کی ذمہ داری خود لوں گا، بطور کپتان کوشش کرتا ہوں چیزوں کو بہتر کروں۔ ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ناہید رانا نے ٹیم پلاننگ اور بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ ہمارے سیٹ بیٹر گیم کو لمبا لے کر جاتے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا، ہمارے سیٹ بیٹر لمبا کھیلتے تو ہم میچ ڈرا کر سکتے تھے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ مثبت بات یہ ہے کہ اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل نے بہترین کھیل پیش کیا، عبداللّٰہ کو آج صبح ٹریننگ کے دوران سر پر بال لگی مگر اس کے باوجود اس نے اچھا حوصلہ دکھایا۔ مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر دونوں نوجوان بیٹر مزید میچور ہوں گے۔ شان مسعود بولے کہ بطور کپتان یہ نہیں کہوں گا کہ بولر یا بیٹر نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا، بولر نے چند سیشن میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے نجم الحسین شانتو اور مومن الحق نے اچھا کھیل پیش کیا، ہمیں لگا کہ مومن الحق اور شانتو کی پارٹنرشپ کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے یہ بہترین ٹیسٹ پچ تھی، اسپنرز نے فاسٹ بولر کو وکٹیں لینے میں مدد کی۔ بطور ٹیم ہر مخالف ٹیم کو عزت دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہدف ملنے کے بعد فیصلہ کیا کہ کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے، چائے کے وقفے تک میچ گرفت میں تھا۔ جب بھی میچ ہارتے ہیں تو جذبات کافی زیادہ ہوتے ہیں، ہار کر مایوسی ہوئی۔ شان مسعود نے کہا کہ بطور ٹیم ذمہ داری لے کر کھیلنا ہوگا۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں غلطیوں سے سیکھ کر اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں کھلاڑی خود کو ہر جگہ ایڈجسٹ کرتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں وقفہ آنے سے چیزیں مشکل ہو جاتی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments