Activities

کشن گنج کے اوریکل انٹرنیشنل اسکول میں مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر تقریب کی تیاری

کشن گنج کے اوریکل انٹرنیشنل اسکول میں مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر تقریب کی تیاری

اور یکل انٹرنیشنل اسکول اینڈ ہاسٹل چکلہ کشن گنج میں انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ ملک ہندستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش یعنی آئندہ 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہے۔ اس موقع پر سرکردہ سماجی کارکن ماسٹر عبدالواحد مخلص کی تحریر کردہ کتاب "مولانا ابوالکلام آزاد ہمہ گیریت کا مجسم استعارہ " کا سینئر صحافی و سرکردہ سماجی کارکن الحاج علی رضا صدیقی ، اوریکل انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر سفیرالدین راہی کے ہاتھوں رسم اجراء بھی کیا جائے گا ۔ مذکورہ تقریب میں کئی اہم شخصیات کی شرکت ہوگی۔ اس موقع پر کشن گنج اور آس پاس کے اسکول و مدارس کے بچوں کے درمیان مولانا آزاد پر تقرری مقابلے کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پروگرام کے کنوینر مسٹر سفیرالدین راہی اور اوریکل انٹرنیشنل اسکول کی پرنسپل محترمہ کہکشاں یاسمین نے بتایا کہ آئندہ 11 نومبر کو پروگرام دو نشستوں میں ہونا ہے جہاں پہلی نشست دن کے دو بجے سے شام پانچ بجے تک جبکہ دوسری نشست شام پانچ بجے سے رات کے آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔ عبدالواحد مخلص اور الحاج علی رضا صدیقی نے منعقد ہونے والے پروگرام کی پذیرائی کی اور کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو اپنے قومی ہیروز کی خدمات اور ان کے کارناموں سے روشناس کرائیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پروگرام میں مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات اور کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی اور بچوں سے نصیحت آمیز گفتگو بھی ہوگی۔الحاج علی رضاصدیقی نے کہا کہ آج بچے فلمی اداکاروں کو ہیرو سمجھنے لگے ہیں جبکہ اصل میں ہمارے ہیرو قومی ہیرو ہیں جن میں ایک ہمارے قومی ہیرو مجاہد آزادی اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد ہیں۔انہوں نے ملک کے لئے جو خدمات اور کارنامہ انجام دیا ہے اس سے قیامت تک کی آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی زندگی ہے اور جہالت موت ہے لہذا حصول علم پر ہماری اصل توجہ ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ بچوں آپکے پاس جو وقت ہے وہ بہت قیمتی وقت ہے اس کا بھر پور استعمال کریں اور اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے اس کے لئے ابھی سے پڑ عزم ہوں اور اپنا گول طئے کریں کہ آپکو کرنا کیا ہے۔الحاج علی رضاصدیقی نے اس پروگرام کے انعقاد اور کتاب کے رسم اجراء کو لیکر مسٹر سفیرالدین راہی اور مسٹر عبدالواحد مخلص کو مبارکباد دی اور پروگرام کو تاریخ ساز بنانے کے لئے باشندگان کشن گنج سے مودبانہ گذارش کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments