Sports

کرسٹیانو رونالڈو ہالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار: 'فاسٹ اینڈ فیوریس' میں ایکشن دکھائیں گے

کرسٹیانو رونالڈو ہالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار: 'فاسٹ اینڈ فیوریس' میں ایکشن دکھائیں گے

لندن،21 جنوری:فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو اب بڑی اسکرین پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، پرتگالی اسٹار جلد ہی ہالی ووڈ کی مشہورِ زمانہ ایکشن فلم سیریز 'فاسٹ اینڈ فیوریس' کا حصہ بنیں گے ۔ اس سنسنی خیز خبر کی تصدیق ہالی ووڈ اسٹار ون ڈیزل نے کی ہے ، جنہوں نے بتایا کہ رونالڈو کا اگلی فلم میں کردار پہلے ہی طے کیا جا چکا ہے ۔ اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق آرسنل اسٹار اور ورلڈ کپ ونر ایمانوئل پیٹی نے کہا، "رونالڈو میں وہ چارم اور شخصیت موجود ہے جو ایک بڑے فلمی اسٹار میں ہونی چاہیے ۔ مجھے حیرت ہے کہ ہم فلموں میں کھلاڑیوں کو کم کیوں دیکھتے ہیں جبکہ وہ انفلوئنسرز سے کہیں زیادہ متاثر کن ہوتے ہیں۔ ایمانوئل پیٹی کا ماننا ہے کہ رونالڈو اپنی محنت اور مضبوط اعصاب کی بدولت ایک دن آسکر ایوارڈ بھی جیت سکتے ہیں۔ رونالڈو جلد ہی 1000 گولز کا ہدف مکمل کرنے والے تاریخ کے پہلے فٹ بالر بننے والے ہیں۔ 40 سالہ اسٹار نے سعودی کلب کے ساتھ 2027ءتک اپنے معاہدے میں توسیع کر لی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ وہ کھیل اور اداکاری دونوں میدانوں میں سرگرم رہیں گے ۔رونالڈو اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بھی ہیں۔ ایمانوئل پیٹی کے مطابق، رونالڈو کی زندگی خود ایک فلمی کہانی کی طرح ہے اور ان کی ذہنی مضبوطی انہیں ہر میدان میں کامیاب بناتی ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ فٹ بال کے میدان میں حریفوں کو پچھاڑنے والا یہ کھلاڑی بڑے پردے پر ون ڈیزل اور دیگر اسٹارز کے سامنے کیسا پرفارم کرتا ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments