Sports

کرو یا مرو میچ میں دہلی کیپٹلز کی دمدار جیت، پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے ہرایا، پلے آف کی امیدوں کو رکھا برقرار

کرو یا مرو میچ میں دہلی کیپٹلز کی دمدار جیت، پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے ہرایا، پلے آف کی امیدوں کو رکھا برقرار

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد ڈیوڈ ملر اور اکشر پٹیل کی نصف سنچریوں کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دہلی کیپیٹلز کے لیے یہ مقابلہ “کرو یا مرو” کی صورتحال تھی۔ اس میچ میں اگر دہلی کی ٹیم ہار جاتی تو وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جاتی، لیکن اب اس کی امیدیں برقرار ہیں۔ دھرم شالہ میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پنجاب کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز اسکور کیے۔ اس کے جواب میں دہلی نے 19ویں اوور کی آخری گیند پر 217 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ دہلی اب 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں 7ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب کنگز کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی شروعات بہت خراب رہی اور ٹیم نے صرف 33 رنز پر اپنی 3 ابتدائی وکٹیں گنوا دیں۔ لیکن اس کے بعد اکشر پٹیل اور ڈیوڈ ملر کے درمیان ایک اچھی شراکت داری ہوئی۔ اکشر پٹیل نے 30 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ مڈل آرڈر میں ڈیوڈ ملر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ اپنی اس اننگز میں انہوں نے 4 چھکے اور 3 چوکے بھی لگائے۔ اس کے علاوہ آخری اوورز میں ایک بار پھر ٹیم کے لیے آشو توس شرما نے اچھا کھیل دکھایا، تاہم وہ میچ ختم نہیں کر سکے لیکن پنجاب کو مقابلے سے کافی دور ضرور کر دیا۔ میچ میں پنجاب کنگز نے کی طوفانی شروعات دہلی کے خلاف پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد پنجاب کنگز کے لیے پریانش آریہ اور پربھسمیرن سنگھ نے اچھی شروعات کی۔ ٹیم کے لیے کپتان شریس ائیر اور پریانش آریہ نے نصف سنچری اسکور کی، جس سے 210 رنز کا اسکور بنا۔ ائیر نے 36 گیندوں پر تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 59 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پریانش نے 33 گیندوں پر چھ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ائیر نے کوپر کونولی (38) کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 83 رنز کی شراکت داری کی جبکہ پریانش نے بھی پربھسمیرن سنگھ (18) کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 78 رنز جوڑ کر ٹیم کو تیز شروعات دلائی۔ دہلی کی جانب سے مادھو تیواری نے 40 جبکہ مچل اسٹارک نے 57 رنز دے کر 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments