National

کرہل سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) امیدوار کی جیت

کرہل سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) امیدوار کی جیت

مین پوری:23نومبر: اترپردیش کے ضلع مین پوری کی کرہل سیٹ پر گذشتہ دن ہوئے ضمنی الیکشن کے بعد آج جاری کاونٹنگ میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) امیدوار تیج پرتاپ یادو نے جیت درج کی ہے۔ انہوں نے اپنے حریف بی جے پی امیدوار کو شکست سے دو چار کیا۔ الیکشن کمیشن سے موصول اطلاعات کے مطابق کرہل اسمبلی سیٹ پر سماج وادی پارٹی(ایس پی)امیدوار تیج پرتاپ یادو نے بی جے پی امیدوار انوجیش یادو کو 14725ووٹوں سے شکست سے دو چار کیا۔ اس سیٹ پر تیج پرتاپ یادو نے مجموعی طور سے 104304ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف انوجیش یادو کو کل 89579ووٹ ملے۔ کرہل سیٹ یوپی میں ہونے والے 9اسمبلی سیٹوں کے ضمنی الیکشن میں سے سب سے ہاٹ سیٹ مانی جارہی تھی۔بی جے پی نے یادو کنبہ کے ہی انوجیش یادو کو میدان میں اتار کر مقابلہ دلچسپ بنادیاتھا۔ یہ سیٹ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے ایم پی منتخب ہونے کے بعد اسمبلی کی رکنیت سے ان کے استعفی دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments