Sports

کرکٹر محمد سراج کو کپتانی مل گئی

کرکٹر محمد سراج کو کپتانی مل گئی

حیدرآباد: بھارتی کرکٹر محمد سراج کو 26-2025 رانجی ٹرافی سیزن کے بقیہ دو میچوں کے لیے حیدر آباد کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے سراج کو یہ اہم ذمہ داری سونپی جبکہ تجربہ کار بلے باز جی راہل سنگھ کو نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ محمد سراج کی قیادت میں حیدر آباد ٹیم اس ماہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر دو اہم مقابلے کھیلے گی۔ ٹیم 22 جنوری سے ممبئی اور 29 جنوری سے چھتیس گڑھ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ یہ سراج کا حیدر آباد رانجی ٹیم کے کپتان کے طور پر پہلا دور ہوگا۔ قومی ذمہ داریوں کے باعث وہ اب تک اس سیزن میں رانجی ٹرافی کا کوئی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس لارڈز ٹیسٹ میچ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کرکٹر سراج پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا تھا۔ لارڈز ٹیسٹ میں کھیل کے چوتھے دن بھارتی کرکٹر سراج نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی، کوڈ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی پر ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments