Sports

کرکٹ آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ پاکستان کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلیا نے دورۂ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز میں مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ، اولی پیک، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ، میتھیو شارٹ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا ٹیم کا حصہ ہیں۔ ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی، 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہوں گے۔ آسٹریلیا نے دورۂ بنگلادیش کے لیے بھی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ دورۂ بنگلا دیش میں آسٹریلیا نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments