Sports

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ آئی سی سی قوانین پر برس پڑے

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ آئی سی سی قوانین پر برس پڑے

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین پر برس پڑے۔ انہوں نے آئی سی سی کے خراب روشنی کے قانون کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ میرے خیال سے سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز زیادہ کرکٹ ہونی چاہیے تھی، ہم تفریح کے کاروبار میں ہیں، میں کسی ایسے کاروبار کے بارے میں نہیں سوچ سکتا جو اپنے شائقین کے سامنے بار بار میدان چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات پہلے واضح کر دوں کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے، ہمارے پاس بلند وبالا لائٹ ٹاور اور جدید ٹیکنالوجی ہے، مجھے یقین ہے کہ اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آسٹریلوی کرکٹ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ مثبت اور ترقی پسند تبدیلی لانے کی کوشش کروں گا، ہمیں اس کے لیے کوئی حل نکالنا ہوگا تاکہ کھلاڑی خراب روشنی کے دوران گراؤنڈ سے باہر نہ آئیں۔ واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے جلدی ختم کر دیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments