پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کے باعث حکومت پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دی ہے جس سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان پھنس گیا ہے۔ پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر جنید مکدا کے مطابق کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر اس وقت 291 افغان کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، جب کہ 500 چمن، 400 طورخم، 100 غلام خان اور 100 خرلاچی میں رُکے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق مزید سینکڑوں کنٹینرز ایسے بحری جہازوں پر ہیں جو کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہونے کے انتظار میں ہیں۔ جنید مکدا کا کہنا ہے کہ ’کارگو جہازوں سے جو سامان اُتارا جا چکا ہے وہ بندرگاہوں پر ہی پھنسا ہوا ہے، جس سے سٹوریج کی شدید کمی پیدا ہو گئی ہے۔‘ ’افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت روزانہ تقریباً ایک ہزار کنٹینرز پاکستان اور افغانستان کے درمیان منتقل ہوتے ہیں، لیکن معطلی کے بعد یہ سلسلہ مکمل طور پر رُک گیا ہے۔ طورخم کے گودام مکمل طور پر بھر چکے ہیں اور مزید سامان رکھنے کی گنجائش نہیں بچی۔‘ واضح رہے کہ جمعرات کو فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے کراچی کی بندرگاہوں سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی نقل و حمل روکنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے جاری ہونے والے تمام گیٹ پاسز منسوخ کر دیے تھے۔ پورٹ حکام کے مطابق ٹرمینلز انتظامیہ نے حکم ملتے ہی افغانستان جانے والے کنٹینرز کو گاڑیوں سے آف لوڈ کر دیا تھا۔ کسٹمز اور تجارتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد چمن اور طورخم سرحد پر بھی تقریباً 500 ٹرک روک دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 300 ٹرک چمن اور 200 طورخم بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں جس کے باعث سینکڑوں کنٹینرز دونوں جانب رُکے ہوئے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی