International

کوئی بھی چیز جنگ بندی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد   ٹرمپ کا بیان

کوئی بھی چیز جنگ بندی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی: غزہ پر اسرائیلی حملوں میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد ٹرمپ کا بیان

آمریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز زور دے کر کہا ہے کہ ’کچھ بھی‘ غزہ میں جنگ بندی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ امریکی صدر نے اپنے ایشیا کے دورے کے دوران ایئر فورس ون میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’انھوں نے ایک اسرائیلی فوجی کو مار ڈالا تھا تو اسرائیلیوں نے جواب دیا، ان کا جواب دینا بنتا تھا۔‘ حماس اس الزام کی تردید کرتی ہے۔ اس سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی کہہ چکے ہیں کہ غزہ شہر پر اسرائیلی حملوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے جبکہ اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔ وینس نے صحافیوں کو بتایا، ’جنگ بندی برقرار ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہاں، وہاں چھوٹی چھوٹی جھڑپیں نہیں ہوں گی۔‘ غزہ میں شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق، ان حملوں میں گھروں، سکولوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک مقامی چینل الاقصیٰ ٹی وی نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کے روز ہونے والے حملوں میں 22 بچوں سمیت 59 فلسطینی ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments