National

قومی سلامتی کےلیے اٹھائیں گے ضروری قدم ، سعودی عرب اور پاکستان کے بیچ معاہدے پر بھارت کا ردعمل

قومی سلامتی کےلیے اٹھائیں گے ضروری قدم ، سعودی عرب اور پاکستان کے بیچ معاہدے پر بھارت کا ردعمل

سعودی عرب اورپاکستان کے بیچ اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پربھارت کی نظر ہے ۔وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ، اس معاہدے بارے میں اسے اطلاع تھی ۔ اس کے اثرات کا قومی سلامتی، علاقائی اور عالمی استحکام کے تناظر میں جائزہ لیا جائے گا۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان ، قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور تمام شعبوں میں مجموعی قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔ خیال رہے کہ ،اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت کسی ملک پر حملہ دونوں ممالک پرحملہ تصور کیا جائے گا۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بیچ ریاض میں ہوئے اس معاہدے کے بعدمشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔جس میں اعلان کیا گیاکہ یہ دفاعی تعاون کو مضبوط کرے گا اور مشترکہ ڈیٹرنس کو فروغ دے گا۔اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔ اجلاس میں دونوں ملکوں کے تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments