Sports

کوہلی اور پڈیکل کا طوفان: بنگلورو کی گجرات ٹائٹنز پر بڑی جیت، پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ

کوہلی اور پڈیکل کا طوفان: بنگلورو کی گجرات ٹائٹنز پر بڑی جیت، پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر قبضہ

بنگلورو،24 اپریل: ویراٹ کوہلی (81) اور دیودت پڈیکل (55) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی ) نے آئی پی ایل کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں گجرات ٹائٹنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی آر سی بی پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ 206 رنوں کے بڑے ہدف کا پیچھا کرنے اتری بنگلورو کی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ رخ اختیار کیا۔ دوسرے وکٹ کے لیے ویراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل کے درمیان 115 رنوں کی زبردست شراکت داری ہوئی۔دیودت پڈیکل نے محض 27 گیندوں پر 6 چھکوں اور 2 چوکے کی مدد سے 55 رن بنائے ۔ انہیں راشد خان نے آ¶ٹ کیا۔ کوہلی نے 44 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 81 رنوں کی اننگز کھیلی۔ وہ جیسن ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔ مڈل آرڈر میں رجت پاٹیدار اور جتیش شرما کے جلد آ¶ٹ ہونے کے بعد کرونال پانڈیا (23 ناٹ آ¶ٹ) اور ٹم ڈیوڈ (10 ناٹ آ¶ٹ) نے 18.5 اوورز میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔گجرات کے راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا، جبکہ محمد سراج، جیسن ہولڈر اور مانو ستھار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنوں کا بڑا اسکور بنایا تھا۔اوپنر سائی سدرشن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے محض 58 گیندوں پر 100 رن (11 چوکے ، 5 چھکے ) بنائے ۔ کپتان گل نے 32 رن بنا کر سدرشن کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 128 رن جوڑے ۔ آخر میں جیسن ہولڈر (23 ناٹ آ¶ٹ) اور واشنگٹن سندر (19 ناٹ آ¶ٹ) نے ٹیم کا اسکور 200 کے پار پہنچایا۔بنگلورو کے سوئش شرما، جوش ہیزل ووڈ اور بھونیشور کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یہ اس گراؤنڈ پر موجودہ سیزن میںرائل چیلنجرز بنگلور کی چوتھی جیت ہے۔ اس سے پہلے، ٹیم کو چناسوامی اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلس نے شکست دی تھی۔ مزید برآں، یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں اس گراؤنڈ پر آر سی بی کی 50 ویں جیت ہے۔ آئی پی ایل میں یہ رائل چیلنجرز بنگلور کا 200+ رنز کا پانچواں کامیاب تعاقب بھی ہے۔ اس حوالے سے ٹیم نے راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدرآباد کو برابر کر دیا۔ دونوں ٹیموں نے پانچ بار آئی پی ایل میں 200+ اہداف کا کامیابی سے تعاقب کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments