International

کولمبیا کا غزہ کی مدد کیلئے سونا دینے کا اعلان

کولمبیا کا غزہ کی مدد کیلئے سونا دینے کا اعلان

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل حماس امن معاہدے پر دستخط کے بعد غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے ضبط شدہ سونا بھیجنے کا کہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر پیٹرو نے اعلان کیا کہ منشیات فروشوں سے ضبط شدہ سونا غزہ کے تنازعے میں زخمی بچوں کے علاج معالجے میں مالی مدد کی فراہمی کیلئے بھیجیں گی۔ اپنی پوسٹ میں پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا اقوامِ متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرے گا تاکہ غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک عالمی فوج تشکیل دی جا سکے۔ کولمبیا اس سے قبل بھی فلسطینی بچوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد پیش کر چکا ہے۔ کولمبیا کے صدر طویل عرصے سے فلسطینی مقصد کے پرجوش حامی رہے ہیں، وہ تنازع کے خاتمے کے حامی ہیں اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی عوامی طور پر مذمت کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ بھی کہہ چکا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو پر 70 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی، جن میں سے 20 ارب ڈالر تین سال کے اندر سرمایہ کاری کے طور پر خرچ کیے جانے ضروری ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments