Sports

کولکتہ ٹیسٹ میں شکست، ایشون بھارتی ٹیم پر برس پڑے

کولکتہ ٹیسٹ میں شکست، ایشون بھارتی ٹیم پر برس پڑے

بھارت کے سابق اسپنر روی چندرن ایشون نے کولکتہ ٹیسٹ میں شکست پر بھارتی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارت کے سابق اسپنر روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ بھارتی بلے بازوں میں اسپن ہوتی گیندوں کو کھیلنے کی کوالٹی کی کمی ہے۔ زیادہ تر غیر ملکی ٹیمیں اسپنرز کو کھیلنے میں بھارت سے بہت بہتر ہیں، ہم اسپن بولنگ کو کھیلنا چیلنج نہیں سمجھتے، یہی سب سے بڑا فرق ہے۔ واضح رہے کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے مات دیدی تھی۔ بھارت نے پروٹیز کو پھنسانے کے لیے اسپن جال بچھایا، لیکن خود اپنے ہی بچھائے جال میں ایسا پھنسا کہ تین دن میں ہی شکست کھا کر میدان سے باہر ہو گیا۔ تیسرے روز پروٹیز نے 63 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگ کو آگے بڑھایا اور پوری ٹیم 153 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کو جیت کے لیے صرف 124 رنز کا ہدف ملا تھا۔ تاہم پروٹیز بولرز نے کولکتہ اسٹیڈیم کو بھارتی بیٹنگ کا قبرستان بناتے ہوئے صرف 93 رنز پر ڈھیر کر دیا اور 30 رنز سے فتح سمیٹی۔ جنوبی افریقہ کے ہارمر نے پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی چار وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ یہ میچ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے لو اسکورنگ میچ کی فہرست میں شامل ہوا جس میں مجموعی طور پر 594 رنز بنے اور 40 وکٹیں گریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments