Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

کولکتہ کا ہلہ بول! حیدرآباد پر 7 وکٹوں سے شاندار فتح،امیدیں برقرار

Admin
By Admin
May 03, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

GANGA AUR SON NADI KA PANI BADHA, BIHAR KE KAI ILAQON MEIN FLOOD JAISI SITUATION

کولکتہ کا ہلہ بول! حیدرآباد پر 7 وکٹوں سے شاندار فتح،امیدیں برقرار
کولکتہ کا ہلہ بول! حیدرآباد پر 7 وکٹوں سے شاندار فتح،امیدیں برقرار — May 03, 2026
حیدرآباد 3 مئی :نوجوان بلے باز انگکرش رگھوونشی (59) اور کپتان اجنکیا رہانے (43) کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اتوار کو کھیلے گئے آئی پی ایل 2026 کے 45 ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کو 10 گیندیں قبل 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی کے کے آر نے ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری جیت درج کر لی ہے ، جبکہ حیدرآباد کو چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔166 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے شروع سے ہی میچ پر گرفت مضبوط رکھی۔
فن ایلن اور اجنکیا رہانے نے پہلے 4 اوورز میں 49 رنز جوڑ کر ٹیم کو برق رفتار آغاز فراہم کیا۔ فن ایلن نے 13 گیندوں پر جارحانہ 29 رنز بنائے ۔ پہلے اوورز میں وکٹ گرنے کے بعد انگکرش رگھوونشی نے اننگز کو سنبھالا اور 47 گیندوں پر 59 رنز (5 چوکے ، 2 چھکے ) بنا کر ٹیم کو جیت کے قریب پہنچا دیا۔
کپتان رہانے نے 36 گیندوں پر 43 رنز کی پراعتماد اننگز کھیلی۔ رنکو سنگھ نے 19ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر مسلسل دو چوکے لگا کر میچ کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے 11 گیندوں پر ناقابل شکست 22 رنز بنائے ۔
اس سے قبل، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی سن رائزرز حیدرآباد کی پوری ٹیم 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہیڈ نے محض 28 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ایشان کشن نے 29 گیندوں پر 42 رنز بنائے ۔
ایک وقت پر 9 اوورز میں 105/2 پر موجود حیدرآباد نے اگلے صرف 60 رنز پر اپنی بقیہ 8 وکٹیں گنوا دیں۔ ورون چکرورتی نے 3 وکٹیں لے کر حیدرآباد کے مڈل آرڈر کو تباہ کر دیا، جبکہ سنیل نارائن اور کارتک تیاگی نے 2، 2 شکار کیے ۔اس جیت کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے 7 پوائنٹس ہو گئے ہیں، جس سے ان کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔ پچ کی دھیمی فطرت کے باوجود کے کے آر کے بیٹرز نے اپنی حکمت عملی اور شاٹ سلیکشن سے ثابت کیا کہ وہ دبا¶ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حیدرآباد 3 مئی :نوجوان بلے باز انگکرش رگھوونشی (59) اور کپتان اجنکیا رہانے (43) کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اتوار کو کھیلے گئے آئی پی ایل 2026 کے 45 ویں میچ...

Source: UNI NEWS

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn