نیوزی لینڈ کے سابقہ فاسٹ بولر پر کوکین کے استعمال کے باعث 2 سال کی پابندی لگ گئی۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ بریسویل نے گزشتہ برس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے فائنل میں کوکین کا استعمال کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے سابقہ فاسٹ بولر کا 25 ستمبر کو ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ بریسویل نے بھی کوکین کے استعمال کا اعتراف کیا، وہ ایونٹ میں ایسیکش کی نمائندگی کر رہے تھے۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے باوجود منشیات کا ٹیسٹ مثبت آنے پر بریسویل پر 2 سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بریسویل نے کوکین استعمال پر بطور سزا 2 سالہ پابندی کو تسلیم کرلیا ہے جبکہ ایسیکس کاؤنٹی کو کوئی سزا نہیں ہوگی۔ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابقہ فاسٹ بولر 2024ء میں بھی کوکین کے استعمال کی وجہ سے ایک ماہ پابندی کا شکار ہوئے تھے۔ بریسویل نے 2011ء میں بنگلادیش کے خلاف ڈیبیو کیا، انہوں نے 69 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی اور 2025ء میں ہرطرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے