امریکی ٹینس اسٹار کوکو گوف نے اٹالین اوپن کے دوران غصے کے عالم میں اپنا ریکٹ اپنے ہی سر پر دے مارا۔ روم میں کھیلے گئے ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کوکو گاف کا مقابلہ ارجنٹائن کی کھلاڑی سولانا سیریا سے تھا، جہاں انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے پہلے سیٹ میں اپنی کارکردگی سے مایوس نظر آنے والی گاف نے 5-5 کی برابری پر غصے میں آکر اپنا ریکٹ سر پر مارا، جبکہ پہلا سیٹ 7-5 سے ہارنے کے بعد انہوں نے دوبارہ ایسا ہی ردعمل دیا۔ بعدازاں امریکی کھلاڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ صرف 30 منٹ میں 0-6 سے جیت لیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں بھی ابتدا میں وہ 2 بار سروس بریک ہونے کے باعث 0-3 سے پیچھے تھیں، لیکن بعد ازاں انہوں نے مسلسل 5 گیمز جیت کر میچ میں واپسی کی۔ میچ کے اختتام پر سولانا سیریا کےڈبل فالٹ نے کوکو گاف کی فتح یقینی بنا دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس کی رنر اپ کوکو گاف اب اگلے مرحلے میں ایک اور امریکی کھلاڑی کا سامنا کریں گی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے