Sports

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی: کراچی کنگز کے حسن علی پر جرمانہ عائد

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی: کراچی کنگز کے حسن علی پر جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پر جرمانہ عائد کردیا۔ پی سی بی کے مطابق حسن علی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔ حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی، میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا۔ پی سی بی کے مطابق حسن علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی۔ یہ خلاف ورزی میچ میں آوٹ کرنے کے بعد اکسانے کے لیے زبان استعمال کرنے، ایکشن اور نامناسب اشارے کرنے کے حوالے سے ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی نے 19 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے حسیب اللّٰہ کو آوٹ کرنے کے بعد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments