National

کنویں میں پمپ لگانے اترے چار افراد زہریلی گیس کے باعث فوت

کنویں میں پمپ لگانے اترے چار افراد زہریلی گیس کے باعث فوت

کٹنی، 26 جولائی : مدھیہ پردیش میں ضلع کٹنی کے ایم کے جے تھانہ علاقہ کے جوہلا جوہلی گاؤں کے کھیت میں واقع کنویں میں موٹر پمپ لگانے گئے چار افراد کی زہریلی گیس کی وجہ سے موت ہو گئی۔ پولس ذرائع کے مطابق ایم کے جے تھانہ علاقہ کے جوہلا جوہلی گاؤں میں کھیت کے بیچ میں ایک کنواں ہے جس میں کل شام دو لوگ موٹر پمپ لگانے گئے تھے۔ اس دوران وہ کنویں میں زہریلی گیس کی زد میں آکر بے ہوش ہو کر کنویں میں گر گیے۔ انہیں بچانے کے لیے قریبی کھیت میں کام کرنے والے دو دیگر افراد بھی کنویں میں گھس گئے اور وہ بھی زہریلی گیس سے متاثر ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے دیگر لوگ موقع پر پہنچ گئے اور پھر پولس کو اطلاع دی گئی۔ پولس موقع پر پہنچی اور رات 2 بجے کے قریب چاروں افراد کی لاشیں کنویں سے باہر نکالیں۔ مرنے والوں کی شناخت رام کمار دوبے، ان کے بھتیجے نکھل دوبے، دیویندر کشواہا اور راجیش کشواہا کے طور پر کی گئی ہے۔ پولس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments